//

برائلر گوشت سستا، زندہ مرغی کی قیمت میں بھی کمی

لاہور (آئی این پی): لاہور میں برائلر گوشت اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 21 روپے کمی کے بعد 512 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جبکہ زندہ برائلر مرغی 15 روپے سستی ہو کر 353 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 3 روپے فی درجن اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈے 241 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں متعدد مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ سے 20 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس پر شہریوں نے متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close