//

ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ ہڑتال کے باعث بند

کراچی (آئی این پی): ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار ہڑتال کے باعث آج (بدھ) بند رہے گی، جس کے باعث ملک بھر میں اجناس کی سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ جوڑیا بازار، لی مارکیٹ، ڈانڈیا بازار، نانک واڑہ، لانڈھی، ملیر، کورنگی اور لیاقت آباد میں ہول سیل اجناس کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔

ایسوسی ایشن کے صدر رف ابراہیم کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو جواز بنا کر دکانداروں کو گرفتار کرنا، بھاری جرمانے عائد کرنا، دکانیں سیل کرنا اور انہیں ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جرمانوں کے نام پر صرف ایزی پیسہ نمبر دیے جا رہے ہیں جبکہ کسی بھی دکاندار کو باقاعدہ چالان کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق دکانداروں کو 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کے جرمانوں کے نوٹس دیے گئے ہیں۔

رف ابراہیم نے مزید کہا کہ اگر آٹا مہنگا فروخت ہو رہا ہے تو اس کی ذمہ داری فلور ملز پر عائد ہوتی ہے، اس لیے کارروائی بھی فلور ملز کے خلاف ہونی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہول سیل مارکیٹ کی سیل کی گئی دکانیں فوری طور پر کھولی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close