گوشت کھانے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر ، قیمت میں بہت بڑا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ، سرکاری نرخ 483 روپے فی کلو مقرر

مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ نئے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 15 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی سرکاری قیمت 483 روپے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود شہر میں کئی مقامات پر دکانداروں کی جانب سے زائد قیمت وصول کرنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں اور اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

نئے نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 319 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 333 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 234 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے۔ شہریوں نے زائد قیمتوں پر فروخت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close