پٹرول سستا کرنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیول ریٹیلرز کو فوری طور پر قیمتیں کم کرنے کا حکم دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو “بڑے مسائل” پیدا ہو سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں اور صارفین سے ناجائز منافع خوری   بند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت تقریباً 2.50 ڈالر فی گیلن کے قریب ہونی چاہیے، اور اگر ریٹیلرز نے اس پر عمل نہ کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی ، اس وقت   امریکہ میں پٹرول کی اوسط قیمت تقریباً 3.40 سے 3.50 ڈالر فی گیلن کے درمیان چل رہی ہے،کیلیفورنیا اور نیویارک جیسی ریاستوں میں قیمتیں زیادہ ہیں  جبکہ ٹیکساس اور مسیسیپی جیسی ریاستوں میں پٹرول اس اوسط قیمت سے بھی کافی سستا دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے اس سے قبل بھی تیل کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر تحقیقات کا عندیہ دیا تھا، جبکہ حالیہ عالمی کشیدگی کے بعد فیول مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی انتظامیہ اور تیل کمپنیوں کے درمیان یہ کشیدگی آنے والے دنوں میں مزید بڑھ سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مہنگائی اور سیاسی دباؤ دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close