صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، فی یونٹ بجلی سستی

اسلام آبا د:   وفاقی حکومت نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف اور سبسڈی میں تبدیلی کے پلان پر کام شروع کر دیا ہے، جبکہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ جنوری سے مارچ کے دوران کیپسٹی چارجز میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق سسٹم چارجزومارکیٹ آپریشن فیس کی مدمیں 11 ارب 24 کروڑروپیاور انکریمنٹل یونٹس کی مدمیں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی ہوئی،کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 94 کروڑ سے زائدکاریلیف ملے گا۔سماعت کیدوران انڈسٹری اوردیگربجلی صارفین نیریلیف کوخوش آئندہ قراردیا،پروٹیکٹڈ صارفین کے سلیب میں ممکنہ تبدیلی کے سوال پرپاورڈویژن حکام نے جواب دیا،ڈھائی کروڑ سے زائد مستحق صارفین کی رجسٹریشن کا عمل جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔رجسٹریشن کیبعد ٹیرف میں ردوبدل کافیصلہ باقاعدہ ضابطے کے تحت ہوگا،نیپرا درخواست پر محفوظ کیا گیا،فیصلہ اعدادوشمارکا جائزہ لینے کیبعد جاری کیا جائے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close