ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی قیمتوں نے کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ شہری قیمتوں میں کمی کے منتظر ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت 598 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل 618 روپے فی لٹر کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ دوم گھی 540 روپے فی کلوگرام اور آئل 560 روپے فی لٹر میں دستیاب ہے جبکہ درجہ سوم کا گھی اور آئل 470 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیائے ضروریہ کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے اور حکومت فوری ریلیف فراہم کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں




