روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ

ویب ڈیسک (پی این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 64 پیسے ہے۔ انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 40 پیسے برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close