پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی )رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی شرائط کے باعث تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے لیوی عائد کی گئی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچیں۔مجموعی طور پر کمی بیشی کے بعد پیٹرول 6 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 9 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، رواں مالی سال کے دوران بجلی ٹیرف اور ایڈجسٹمنٹ چارجز کے ذریعے بجلی صارفین پر ایک ہزار 700 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا گیا، گیس کی قیمت میں بے تحاشا اضافے نے مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔رواں مالی سال 2023-24 کے آغاز پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 262روپے اور ڈیزل کی قیمت 260 روپے 50 پیسے تھی، اب مالی سال کے اختتام کے قریب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی 270 روپے 22 پیسے ہے۔

رواں مالی سال 16 ستمبر 2023 کو نگران دور حکومت میں پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 331 روپے 38 پیسے اور ڈیزل 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر پر جا پہنچا تھا۔

close