یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) یورپی سافٹ ویئر کمپنی آئس ریپ نے پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران سی ای اوہیگز الائیز سعد علی نے بتایا کہ یورپی کمپنی پاکستانی سافٹ ویئر کمپنی ہیگزا لائیز کے ساتھ مل کر کراچی میں ڈیٹا ویئرہائوس قائم کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ای میل سمیت کارپوریٹ ڈیٹا کو مقامی طور پر محفوظ کرنے والی یہ پہلی کمپنی ہوگی۔پاکستان آنے سے پہلے یورپی کمپنی بھارت ، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں بھی ڈیٹا سینٹر کی سہولت فراہم کررہی ہے۔سعد علی نے کہا پاکستانی کارپوریٹ صارفین کا ای میل ڈیٹا ان کے ہی ملک میں محفوظ رہے گا ، گوگل اور مائیکروسافٹ کے ڈیٹا سینٹر سے کم قیمت پرڈیٹا سروس مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہیگز الائیز اور آئس ریپ کمپنی کے سستے ڈیٹا سینٹر چارجز سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور دونوں کمپنیاں پاکستان کے بعد سعودی عرب اور یو اے ای میں بھی ڈیٹا سینٹرز قائم کریں گی۔

close