سولر پینل لگوانے والوں پر کتنا ٹیکس عائد کیا جائے؟ نئی تجویز آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔

وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے،12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔ ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے، سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔

close