اسلام آباد (پی این آئی)امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، کاروباری دن کے آج چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 88 پیسے پیسے کا تھا۔




