پی آئی اے آپریشن جاری رکھنے کیلئے وزارت خزانہ کیا کرے گی؟

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے قومی ائیر لائنز پی آئی اے کو آپریشن جاری رکھنےکے لیے 14 ارب روپے جاری کرنیکی منظوری دیے جانیکا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے ذمہ 260 ارب روپے قرض کی ادائیگی مؤخرکیے جانیکا امکان ہے، اس قرض کی گارنٹی حکومت نے دی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے وزارت خزانہ سے مالی آپریشنز کے لیے 22 ارب 80 کروڑ روپے مانگے تھے۔

واضح رہیکہ ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے تھے جس کے باعث پی آئی اے کو فنڈز کی کمی کا سامنا تھا اور اسی وجہ ملکی اور کچھ بیرون ممالک جانے والی فلائٹ کا آپریشن بھی متاثر ہوا جب کہ عملے کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی تھیں۔بعد ازاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال کردیے۔۔۔۔

close