برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے Posted on August 1, 2023 by Tuba Zafar لاہور(آئی این پی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت15روپے اضافے سے582روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10روپے اضافے سے388روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے278روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔