خریداروں کیلئے اچھی خبر، سونے کی قیمتوں میں پھر کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی)سونے کی قیمت میں 250 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 214 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 2 ہزار 118 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 1952 ڈالر فی اونس ہے۔

close