اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز اور صحت ڈاٹ کام کے اشتراک سے ڈائگنوسٹک سنٹرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز اور صحت ڈاٹ کام کے اشتراک سے ہیلتھ اور میڈیکل سے وابستہ شخصیات اور اسلام آباد کی نامور لیبارٹریز ڈائگنوسٹک سنٹرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گی۔

جس میں ڈاکٹر مسعود غنی نامور سوشل ورکر اور گورنر لائنز کلب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔دیگر شرکاء میں ڈاکٹر عاصم ،ڈاکٹر صبوحہ ،این ایم آر سی ،ڈاکٹر زاہد دارلشفاء آئ ، سنٹر ،محمد فرحان ،وقاص خان کیپیٹل ڈائگنوسٹک ،علی کاظمی ،اسماء خان نایاب لیب ،عمر حیات ایڈوانس ڈائگنوسٹک ،فرحان پیور لیب ودیگر ہیلتھ میڈیکل ورکرز نے شرکت کی ، چئیر مین ہیلتھ کمیٹی عبدالوحید بابی نے معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ، عقیل عباسی سابق نائب صدر اور شیر محمد خان ایگزیکٹیو ممبر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ہمارے لئے اہم اور بنیادی ضرورت ہیں ہمیں ان کی عزت اور وقار کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے ۔آخر میں تمام شرکاء میں خصوصی شیلڈ تقسیم کی گئی

close