چین سے ڈالرز ملتے ہی پاکستان میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی (پی این آئی) چین سے ڈالرز ملتے ہی پاکستان میں ڈالر سستا ہوگیا ۔۔ انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 71 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 281.71 روپے کا ہو کر بند ہوا ، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

close