ڈالر کی قدر پھر اوپر جائیگی، معاشی ماہر نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں معروف معاشی ماہر ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا ہے کہ ذخیر ہ اندوز ڈرے ہوئے ہیں ، ان کا خیال ہے کہ اسحاق ڈار نے جیسے ماضی میں ڈالر کی قیمت کو فریز کیا تھا اب بھی کریں گے لیکن اب ان کی پاس یہ اتھارٹی نہیں ،یہ اتھارٹی اسٹیٹ بینک کے پاس ہے ، حکومت نے سختی کی ہے ، جو انوسٹر بھاگ رہے تھے اسحاق ڈار کے آنے سے انوسٹ کرنے لگے ہیں ، امید ہے کہ ڈالر کی قیمت 215تک آئے گی لیکن اس کے بعد پھر جائے گی ۔

 

 

 

دوسری جانب ڈالر کی اصل قیمت 190روپے ہونی چاہیے ، ڈالر اوپر لے جانے میں فارن ایکس چینج ڈالرز اور بینکوں کا رول تھا، معاشی ماہرین کا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو ۔ نجی ٹی وی 92کے پروگرام میں معروف معاشی ماہر عابد سلہری نے کہا ہے کہ اس وقت یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ڈالر مزید کتنا نیچے آئے گا جب سے اسحاق ڈار واپس آئے ہیں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ، کچھ لوگوں نے ڈالر ذخیرہ کیا تھا اب وہ بیچ رہے ہیں ، اسحاق ڈار نے واپس آتے ہی روپے کی قدرکو بہتر کرنے کی کوشش کی اور جنہوں نے ذخیرہ کیا ان کو معلوم ہو گیا ہے اب ذخیرہ کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے ۔

close