اسلام آباد (پی این آئی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 172روپے فی لٹر والا پٹرول عوام کو 235 روپے 98 پیسے میں مل رہا ہےجبکہ 224روپے فی لٹر والا ڈیزل عوام کو 245 روپے 75 پیسے میں مل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہ دیا گیا،
عوام کی جیبوں سے یومیہ 42 کروڑ روپے نکالے گئے۔خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق
پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
172روپے فی لٹر والا پٹرول عوام کو 235 روپے 98 پیسے میں مل رہا ہے، 224روپے فی لٹر والا ڈیزل عوام کو 245 روپے 75 پیسے میں مل رہا ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا عوام کو کوئی ریلیف نہ ملا، عوام کی جیبوں سے یومیہ 42 کروڑ روپے نکالے گئے۔#DunyaNews #DunyaVideos #Petrol pic.twitter.com/982gMS1UP1
— Dunya News (@DunyaNews) September 20, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں