پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد اور ضلع اٹک میں سیکیورٹی تدابیر کے تحت موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔ فیصلہ پانچ روز قبل ہونے والے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔
دوسری جانب موٹروے پولیس نے بدھ کی شام سے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ، M-14 ہکلہ سے کنڈل اور جی ٹی روڈ N-5 اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدامات 27 ستمبر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں متوقع قافلوں کی اسلام آباد آمد کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں۔






