فی تولہ سونا مزید سستا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 1800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1544 روپے سستا ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے اثرات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1544 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے گر کر 7008 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 314 ڈالر پر آگئی، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مزید نیچے آئیں۔