تازہ ترین

سونے کی قیمتوں میں کتنے ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا؟ خریداروں کے ہوش اُڑ گئے

کراچی (پی این آئی)سونے کی قیمتوں میں کتنے ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا؟ خریداروں کے ہوش اُڑ گئے ۔۔۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونا 1286 روپے مہنگا ہوا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ چھ ہزار 996 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قدر آٹھ ڈالر کے اضافے سے 1825 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں