سونے کی قیمت میں فی تولہ2ہزار روپے کامزید اضافہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی)سونے کی قیمت میں فی تولہ2ہزار روپے کامزید اضافہ ہو گیا۔۔۔ پاکستان میں شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت دو ہزار روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ چھ ہزار 481 روپے ہوگئی ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر چار ڈالر اضافے سے 1785 ڈالر ہوگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

close