سونا مسلسل دوسرے روز بھی مہنگا، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونا مسلسل دوسرے روز 250 روپے مہنگا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بھی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ آج دس گرام سونا 214 روپے اضافے سے97 ہزار 308 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہو کر 1772 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

close