سونے کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 343 روپے کے اضافے سے 96 ہزار 365 روپے رہی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اس سے قبل مسلسل دو روز تک سونا سستا ہوا تھا۔ سونے کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

close