مہنگائی سے تنگ عوام پر فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی

لاہور( پی این آئی)مہنگائی سے تنگ عوام پر فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ، بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی جس پر نیپرا یکم ستمبر کو سماعت کرے گا۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ہائیڈل سے 29.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 15.29 فیصداور مہنگے فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے کہا کہ جولائی میں مقامی گیس سے 8.68 اور درآمدی ایل این جی سے 20.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جولائی کے لئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر تھی اور جولائی میں بجلی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

close