ایک اور مہنگائی بم، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے ساتھ ساتھ اب غریبوں پر مہنگائی کا بڑا بم گرا دیا گیا ہے اور ایل پی جی فی کلو 18 روپے 83 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔قیمت بڑھنے کے بعد ایل پی جی فی کلو 160 روپے 13 پیسے کی ہوگئی۔ جون میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 141 روپے 28 پیسے تھی۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 222 روپے 28 پیسے مہنگا ہوگیا۔اس سے پہلے وفاقی بجٹ کی منظوری کے فوری بعد وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ 15دن کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پیٹرول 2 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

close