پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن گیا، شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کی گئی، یہ پاکستانی تاریخ میں کسی ایک دن میں کاروبار کا سب سے بڑا حجم ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز جمعرات کو تیزی کا رجحان برقرار رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں کسی ایک دن میں کاروبار کا یہ سب سے بڑا حجم ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کی گئی۔واضح رہے گزشتہ روز26 مئی2021ء کو بھی بتایا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید511.65 پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور 67.13 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت85 ارب 36 کروڑ19 لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار شیئرز رہا جو منگل کی نسبت 130فیصد زائد ہے۔گز شتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث نہ صرف تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 46855 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس511.65 پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 228.66 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19126.85پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس333.82 پوائنٹس کے اضافے سے 31528.66پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر423 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 284کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 125میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80 کھرب 12ارب 13کروڑ18لاکھ روپے سے بڑھ کر80 کھرب97ارب49 کروڑ37لاکھ روپے ہو گئی۔ جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار شیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں130 فیصد زائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص 927.04روپے کے اضافے سے 16599 روپے اوروائتھ پاک138.26روپے کے اضافے سے 1981.84روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 150روپے کی کمی سے 9350روپے اورمحمود ٹیکس 20روپے کی کمی سے 400روپے ہوگئی۔

close