برائلر گوشت کی اونچی اڑان جاری، فی کلوقیمت 500 روپے سے بھی اوپر پہنچ گئی

لاہور( پی این آئی)حکومت اور انتظامیہ نے برائلر گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے آگے بند باندھنے کی بجائے آنکھیں بند کر لیںجس سے اس کی اونچی اڑان جاری ہے ۔ گزشتہ روز پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے429روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے296روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت136روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت 500سے520روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا ۔

close