پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، پیٹرول انتہائی سستا ہونیوالا ہے ، سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

جدہ(پی این آئی) پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ جلد تیل بہت سستا ہونے والا ہے، کیونکہ سعودی عرب نے اپنی تیل کی پیداوار آئندہ ماہ سے بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب آئندہ ماہ سے اپنی تیل کی پیداوار بڑھا کر 1کروڑ بیرل یومیہ سے زائد تک لے جائے گا جس سے مختلف

ممالک میں تیل کی فروخت کا ایک مقابلہ شروع ہو گا اور اس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کافی حد تک گرنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب نے تیل قیمتوں کی جنگ کا آغاز ہفتے کے روز سے کر دیا ہے۔ اس نے ہفتے کے روز عالمی مارکیٹس کے لیے اپنے تیل کی قیمتوں میں 20سال کی ریکارڈ کمی کر دی ہے جس سے دیگر ممالک بھی اپنے خام تیل کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں سعودی عرب انفرادی طور پر مارکیٹ کے کچھ شراکت داروں کو بتا چکا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ اپنی تیل کی پیداوار بھی بڑھا دے گا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ تیل کی پیداوار 1کروڑ 20لاکھ بیرل یومیہ تک بھی لیجا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اس اقدام کا اعلان روس اور دیگر تیل برآمد کرنے والے ممالک کے خلاف اعلان جنگ ہے، جس کے بعد ان میں تیل کی قیمتوں کا ایک مقابلہ شروع ہو گا جس سے عالمی مارکیٹ میں ایک ہلچل مچ جائے گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب 90لاکھ 70ہزار بیرل یومیہ تیل نکال رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close