لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کے طلبہ کے لئے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں 5 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیاہے ،اس حوالے سے پنجاب کابینہ نے آزاد جموں و کشمیر حکومت کو 5 ہزار لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
رپورٹ ے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، جبکہ 5 ہزار لیپ ٹاپ آزاد کشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم ہوں گے۔ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور اداروں کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے گا۔
آزاد کشمیر کے پبلک سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی لیپ ٹاپ اسکیم سے مستفید ہوں گے۔ 5 ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لئے متعلقہ تعلیمی اداروں سے طلبہ کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا فارمولا طلبہ کی تعداد، تعلیمی کارکردگی اور اداروں کی ضرورت کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لیپ ٹاپ کی فراہمی اور تقسیم کا طریقہ کار آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ طے کیا جائے گا۔ لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد آزاد کشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن تعلیمی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔






