پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر حلقہ راج محل اور چڑھوئی کے درج ذیل پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کو مؤثر بنا نے کا بھرپور مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ پولنگ کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھا جائے،
ووٹروں اور پولنگ عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا انتخابی عمل میں مداخلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آزاد، منصفانہ، شفاف اور پرامن انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایل اے 8 راج محل میں بھی پولنگ اسٹیشن نمبر 90,92,93,94 پر بھی مسلم لیگ ن ی امیدوار کا بیٹا مسلح افراد کے ہمراہ اثر انداز ہونے رہے ہیں جبکہ چوہدری یاسین کے حلقہ چڑھوئی کے پولنگ اسٹیشن 15 سے 25
گل پور ، تھروچی، مہاجر کیمپ
پولنگ اسٹیشن پر بھی ن لیگ مسلح افراد کے ہمراہ پولنگ میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے اور پولنگ روکوانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ فی الفور ان پولنگ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کیلیے کاروائی کرے ۔






