وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی پاکستان پریس کلب یوکے کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے پاکستان پریس کلب یوکے کے نو منتخب عہدیداران اور مجلسِ عاملہ کے ارکان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے نو منتخب صدر ارشد رچیال، جنرل سیکریٹری مسرت اقبال، سینئر نائب صدر شیراز خان، نائب صدور عرفان طاہر اور عمران اقبال، سیکریٹری اطلاعات سرفراز احمد موسیٰ، جوائنٹ سیکریٹری اظہر محمود، فنانس سیکریٹری عتیق الرحمن سمیت مجلسِ عاملہ کے تمام منتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئی قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پاکستان و آزاد جموں و کشمیر کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری صحافی قومی مفادات کے تحفظ، مسئلہ جموں و کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور درست معلومات کی فراہمی میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان پریس کلب یوکے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافتی برادری کی خدمت اور پیشہ ورانہ معیار کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close