کشمیر پر کوئی بھی سودے بازی نہیں کرسکتا، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا مظفر آباد میں خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پر کوئی بھی سودے بازی نہیں کرسکتا لائن آف کنٹرول کے شہداء اور ان کے ورثاء کشمیر کی بنیاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے ایوان صدر مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین اور لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ میں آ ج یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متفق و متحد ہیں انھوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں کو بنکرز بنا کر دیں گے چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر ی آزادی کا سورج دیکھیں گے۔۔۔۔

close