آزاد کشمیر، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے،3مریض صحتیاب ہوئے اور97افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک319429افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34536افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33757افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جبکہ38مریض زیر علاج ہیں 741مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے38مریضوں میں سے31مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ7مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ۔۔۔

close