وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرول پمپ مالکان کےساتھ مذاکرات کا فیصلہ

حکومت نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر پٹرول پمپ مالکان کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول پمپس مالکان کو آج مذاکرات کے لیے مدعو کرلیا،وفاقی وزیر پیٹرولیم اور آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات آج شام ہوگی جس میں فیول ریلیف اسکیم سےمتعلق پٹرول پمپ مالکان کےتحفظات پر بات ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نیا طریقہ کار نافذ،سخت شرائط عائد
ذرائع کے مطابق فیول اسکیم کی ادائیگی اورواپسی کے طریقہ کارپر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔