امریکا، اسرائیل اورعرب فوجی سربراہان کی جرمنی میں خفیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور عرب ممالک کے فوجی سربراہان کی جرمنی میں خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں امریکا، اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر، اردن اور مصر کے فوجی سربراہان نے شرکت کی۔ ملاقات میں ایران کے ساتھ جنگ اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ایگزیوس کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ بریڈ کوپر نے اجلاس کے شرکا کو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت بڑھانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حملوں کے باوجود امریکی فوج خطے سے نہیں نکلے گی۔

اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے اور خطے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔