20 اشتہاری گرفتار

ایس ایچ او سندر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب 20 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو پٹرولنگ، ناکہ بندی اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری تھے اور مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی، چوری، 489-ایف، فراڈ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

گرفتار ملزمان میں خرم شہزاد، وقار، مختار، نعیم طارق، مدثر، جواد، طاہر سجاد، محمد ربیع، ارسلان، فیصل رفیق، دلشاد قمر، محمد آصف، عدنان سلیم، عدنان، وقاص ظفر، محمد انور، غلام حسین، ظفر علی، غلام عباس، محمد طیب اور ظفر حیات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔