پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کتنی ہے؟

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 409 روپے 42 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 15 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 مرتبہ کمی اور 25 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 10 مرتبہ کمی اور 28 مرتبہ اضافہ ہوا۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور سابقہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔