انگلینڈ سے سیریز کی ناکامی کے بعد جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد قومی ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو بڑی سزا کا سامنا کرنا پڑا اور قومی ٹیم پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جرمانے کے باعث پاکستان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قیمتی پوائنٹس بھی کھو دیے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کٹ گئے ہیں، جس کے بعد ڈبلیو ٹی سی میں پاکستان کے 5 پوائنٹس رہ گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں مقررہ وقت میں 11 اوورز کم کرائے، جس پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد سزا کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔