اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔





