برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور: شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 7 روپے کمی سے 454 روپے ہوگئی، جبکہ زندہ برائلر کی قیمت 5 روپے کمی سے 313 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی۔

فارمی انڈوں کی قیمت 245 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار رہی۔

مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔