این ڈی ایم اے کا شدید بارشوں کا الرٹ جاری

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں 17 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان، پشاور اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور شہری علاقوں میں مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں تیز بہاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

عوام کو نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں سے دور رہنے اور غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔