سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔ فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 398 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔