خبردار !!! کون کونسے موبائل فونز پر واٹس ایپ بند ہونیوالا ہے ؟ اہم خبر آگئی

میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد مخصوص پرانے فونز پر صارفین میسجنگ ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اینڈرائیڈ 5.0، 5.1 اور اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے، جبکہ 9 ستمبر 2026 سے ایسے ڈیوائسز پر واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے وقتاً فوقتاً نئے فیچرز، بہتر انٹرفیس اور پرائیویسی و سکیورٹی اپ ڈیٹس متعارف کرائی جاتی ہیں، جن کے لیے جدید آپریٹنگ سسٹم درکار ہوتا ہے۔

میٹا کے مطابق سپورٹ ختم کرنے کا مقصد صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانا، ایپ کی کارکردگی اور استحکام برقرار رکھنا اور جدید فیچرز کے لیے بہتر سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

پرانے اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فون کا آپریٹنگ سسٹم ورژن چیک کریں۔ اگر ڈیوائس مطلوبہ ورژن کو سپورٹ نہیں کرتی تو واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے نئے فون پر منتقل ہونا پڑ سکتا ہے۔

میٹا کی جانب سے مصنوعی ذہانت سمیت مزید جدید فیچرز پر بھی کام کیا جا رہا ہے، جن کے لیے جدید ہارڈویئر اور آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم ہونے کے بعد متعدد پرانے اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر صارفین کو ایپ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔