36 نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں

امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے ساتویں مہینے میں داخل ہونے پر ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے اس کے ایوی ایشن سیکٹر اور دیگر کمپنیوں پر 36 نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ماہان ایئر سمیت دیگر ایرانی ایئرلائنز کو گراؤنڈ کرنے کے علاوہ ان نیٹ ورکس اور غیر ملکی کمپنیوں کو نشانہ بنانا ہے جو ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ذریعے امریکہ میں بنی ہوائی جہاز اور حساس ٹیکنالوجی ایران تک پہنچاتی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی ایئرلائنز کے ساتھ کاروبار کرنے والی کسی بھی کمپنی یا فرد کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کیے جانے کا خطرہ ہو گا۔