گوجرانوالہ (آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 فوڈ پوائنٹس بند جبکہ 4 کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 730 کلو ناقص گوشت، 915 لیٹر بیوریجز، 515 لیٹر ملاوٹی دودھ اور 300 کلو ایکسپائر و ممنوعہ اشیا تلف کردی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ 500 لیٹر سے زائد مختلف ناقص اشیا موقع پر ہی تلف کی گئیں، جبکہ مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی 120 مختلف اشیائے خورونوش کے نمونے بھی لیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 160 لیٹر استعمال شدہ آئل، 150 کلو بیکری ویسٹ اور ایک لوڈر رکشہ بھی ضبط کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سٹوریج ایریا میں انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، جہاں کیڑے مکوڑوں سمیت کاکروچ بھی موجود تھے۔






