روس کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران درخت سے ٹکرا گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے انتہائی شمال مشرق میں واقع جزیرہ سخالن میں ہیلی کاپٹر کو سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے موجود درخت سے جا ٹکرایا۔
سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو ہائی وے پر آتا دیکھ کر گاڑیاں تیزی سے راستے سے ہٹ گئیں۔ اس دوران ہیلی کاپٹر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گیا، جبکہ اس کے پروپیلرز سے شاخیں اور ملبہ اڑتا ہوا دکھائی دیا۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔






