خبردار !!! موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقررکر دی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق پری پیڈ موبائل بیلنس کی 180 دن کی میعاد کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج اور بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے۔ بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد اگر صارف نیا ری چارج کرتا ہے تو ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوجائے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں نئے ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ اور موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں منصفانہ کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے۔