مری (آئی این پی) مری کے علاقے لوئر باڑیاں، لیراں ٹائیں کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو مری کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ حادثے کی نوعیت کے پیش نظر اضافی نفری بھی طلب کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متعدد زخمی سول اسپتال مری میں زیر علاج ہیں۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کی دو بچیاں بھی جاں بحق ہوئیں، جبکہ ان کی والدہ اور بھائی شدید زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد سول اسپتال مری کو بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ کردیا گیا۔






