آزادکشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج ہوگی

مظفرآباد (آئی این پی) آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج (پیر) ہوگی، جبکہ امیدواروں کی دستبرداری کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مختلف نشستوں پر امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

خواتین کی 5 مخصوص نشستوں کے لیے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ شاہین کوثر ڈار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، جس کے بعد رفعت عابد، زوبیہ خورشید، سحرش قمر، فرزانہ یعقوب، مریم ادریس اور مریم زمان میدان میں ہیں۔

علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست پر حافظ طارق محمود اور محمد مظہر سعید کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ٹیکنوکریٹس اور پروفیشنلز کی ایک مخصوص نشست پر سید افتخار گیلانی اور صاحبزادہ ذوالفقار علی مدمقابل ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم ریاستی باشندگان کی مخصوص نشست پر بلامقابلہ انتخاب مکمل ہوچکا ہے۔

خواتین، ٹیکنوکریٹس اور علما و مشائخ کی مخصوص نشستوں کے لیے آج صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک اسمبلی ہال مظفرآباد میں پولنگ ہوگی۔